Foreign Driving Licences

غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس

اگر آپ کے پاس ایک بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس ہے تو آپ کو عام طور پر پولیس کے ذریعہ تیز رفتاری یا دیگر خلاف ورزیوں پر عائد کیے گئے مقررہ جرمانوں کا فائدہ نہیں مل سکے گا۔ کیوں کہ پولیس غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس پر جرم کی تفصیل نہیں لکھ سکتی لہذا اس معاملے سے نمٹنے کے لئے آپ کو عدالتی سم ّن بھیجا جائے گا۔

اگر آپ کو عدالت میں طلب کیا جاتا ہے اور آپ کو قصور وار ٹھرایا جاتا ہے یا شنوائی کے بعد ملزم قرار دیاجاتا ہے تو عدالت کی جانب سے آپ پر عائد کردہ جرمانے سے وابستہ پوائنٹس کی تعداد کو DVLA میں آپ سے متعلق ریکارڈ میں محفوظ رکھا جائے گا۔ ان پوائنٹس کا شمار ڈرائیونگ کے لئے نا اہل قرار دینے کے لئے کیا جائے گا اور اگر بعد میں آپ کا غیر ملکی لائسنس UK کے لائسنس میں تبدیل ہو جاتا ہے تو وہ شمار آپ کے نئے لائسنس پر موجود ہوں گے۔

 

EU کے لائسنسوں کے حامل ڈرائیور:

اگر آپ کے پاس کوئی ایسا لائسنس ہے جو یوروپین یونین (EU) کے کسی ملک کا جاری کردہ ہے، اور آپ یہاں مقیم ہیں تو، اپنے EC کے لائسنس پر، آپ یہاں ڈرائیونگ کرسکتے ہیں، بشرطیکہ وہ اس وقت تک موزوں ہو۔ آپ 70 سال کی عمر ہونے تک یا یہاں کا شہری ہونے کے بعد تین سال تک، جو بھی عرصہ طویل تر ہو، یہاں ڈرائیونگ کر سکتے ہیں۔ تاہم، EU کے لائسنس پر ڈرائیونگ کرتے وقت آپ کو صحت اور تندرستی کے انہی تقاضوں کو پورا کرنا ہوگا جو UK ڈرائیونگ لائسنس کے حاملین پر نافذ کئے گئے ہیں۔

آپ اپنے EU لائسنس کے بدلے UK میں ڈرائیونگ کا کلی لائسنس حاصل کرسکتے ہیں۔ تاہم، کلی لائسنس اس وقت تک جاری نہیں کیا جا سکتا جب تک کہ آپ بالعموم UK میں مقیم نہ ہوں لہذا آپ کو بالعموم یہیں سکونت اختیار کرنا ہوگا اور کوئی پیشہ ورانہ یا ذاتی رشتے رکھنے ہوں گۓ۔

اگر آپ EU کے کسی ملک سے آنے والے کوئی پیشہ ور ڈرائیور ہیں تو آپ کو یہاں کا باشندہ ہونے کے 12 ماہ کے اندر اندر DVLA میں اپنا اندراج ضرور کرا لینا چاہئے۔

مخصوص ممالک (غیر یوروپی یونین) اور جبرالٹر سے آنے والے ڈرائیور

آگر آپ آسٹریلیا، سائپرس، کینیا، برٹش ورجن آئی لینڈز، سوئزرلینڈ، نیو زی لینڈ، ہانگ کانگ، جنوبی افریقہ، جاپان، بارباڈوس، سنگاپور، مالٹا، جبرالٹر، زمبابوے اور کناڈا سے آئے ہوئے ہيں اور آپ کے پاس ان میں سے کسی بھی ملک کا جاری کردہ کلی لائسنس ہے تو آپ اپنے اس لائسنس پر یہاں ایک سال تک ڈرائیونگ کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد، آپ اس کے بدلے UK کا کلی کار، موٹرسائیکل اور موپیڈ لائسنس حاصل کرسکتے ہیں۔

 

شمالی آئر لینڈ سے آنے والے ڈرائیور:

آپ عام طور سے ایک کلی کار، موٹر سائیکل یا موپیڈ لائسنس کے بدلے UK کا کلی لائسنس حاصل کرسکتے ہیں یا شمالی آئر لینڈ کا اپنا موجودہ لائسنس اس کے ختم ہونے کی مدت تک استعمال کرسکتے ہیں۔

 

کسی اور ملک سے آنے والے ڈرائیور:

اگر آپ کے پاس EU کا یا نامزد ملک (جس کی فہرست اوپر دی گئی ہے) کا جاری کردہ کوئی لائسنس نہیں ہے تو آپ اپنے لائسنس کے بدلے UK کا کلی لائسنس حاصل نہیں کر سکتے ہیں۔ تاہم، آپ یہاں پر اپنا موجودہ کلی غیر ملکی لائسنس، یا بین الاقوامی ڈرائیونگ پرمٹ کا استعمال کرتے ہوئے، 1 سال کی مدت تک ڈرائیونگ کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد آپ کو UK کا عارضی لائسنس حاصل کرنے کے لئے درخواست دینی ہوگی اور اس کی شرائط کی تعمیل کرنی ہوگی۔ اگر آپ ایسا کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو آپ کے خلاف بغیر لائسنس والے فرد کی حیثیت سے مقدمہ چلایا جا سکتا ہے اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اس کی وجہ سے آپ کا بیمہ غیر موزوں قرار دیدیا جائے۔

 

عدم اہلیت اور غیر ملکی ڈرائیور:

اگر انگلینڈ اور ویلز میں واقع کسی عدالت کے ذریعہ آپ کو نا اہل قرار دیدیا جاتا ہے تو آپ اپنی پابندی کے عرصے کے دوران یہاں ڈرائیونگ نہيں کرسکتے ہیں۔ اگر آپ پھر بھی ڈرائیونگ کرتے ہیں تو آپ نا اہل قرار دیئے جانے کے باوجود ڈرائیونگ کرنے کے جرم کا ارتکاب کر یں گے اور آپ کو زیادہ سے زیادہ 6 ماہ کی مدت کے لئے سزائے قید ہو سکتی ہے۔

تاہم، آپ UK سے باہر کسی بھی موزوں بین الاقوامی پرمٹ یا لائسنس کی بنیاد پر ڈرائیونگ کر سکتے ہیں کیونکہ آپ کی عدم اہلیت آپ کو صرف یہیں پر ڈرائیونگ کرنے سے روکتی ہے۔ یہ صورتحال اس وقت تک برقرار رہتی ہے جب تک کہ خود آپ کے ملک کا قانون اس بات کی صراحت نہ کردے کہ آپ اب مزید ڈرائیونگ نہیں کر سکتے ہیں۔ آپ کو یہ ضرور یقینی بنانا چاہئے کہ آپ ڈرائیونگ کرنے سے پہلے اپنے آبائی ملک میں اس طرح کی صورتحال کی جانچ کر لیں۔ مثال کے طور پر، کچھ ممالک ایسے ہیں (جیسے جرمنی) جہاں UK میں قرار دی گئی عدم اہلیت آپ کے آبائی ملک میں بھی نافذ ہو سکتی ہے۔ لہذا یہ لازمی ہے کہ آپ اس صورتحال کی جانچ کرلیں تاکہ نا اہل قرار دیئے جانے کے باوجود ڈرائیونگ کرنے کے لئے مقدمہ چلانے سے بچا جاسکے۔